: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی: ہندوستان سنسر بورڈ نے ہدایتکار کرن جوہر کی فلم اے دل ہے
مشکل میں سے رنبیر کپور اور ایشوریا رائے بچن کے قابل اعتراض مناظر
نکال دیئے۔ بھارتی ہدایتکار کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل
ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد مشکلات کا شکار ہے کیونکہ فلم میں
پاکستانی اداکار فواد خان نے بھی کام کیا ہے جس کے باعث فلم پر مہاراشٹرا
میں پابندی لگنے کا امکان ہے لیکن اب سنسر بورڈ نے فلم سے چند مناظر ہٹا
دیئے ہیں جس پر ہدایتکار بھی پریشانی کا شکار ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے
مطابق بھارتی سنسر بورڈ نے فلم اے دل ہے مشکل سے رنبیر کپور
اور ایشوریا رائے بچن کے قابل اعتراض مناظر ہٹا دیئے جب کہ فلم کو سنسر
بورڈ میں سرٹیفکیٹ کے لیے پیش کیے جانے کے موقع پر کرن جوہر بھی اجلاس میں
موجود تھے جنہوں نے ہٹائے جانے والے مناظر کو فلم کا اہم حصہ قرار دیتے
ہوئے نہ نکالنے کی اپیل کی لیکن اس کے باوجود بورڈ نے مناظر کو ہٹا کرفلم
کو اے سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ فلم اے دل ہے مشکل
میں رنبیر کپور، فواد خان، ایشوریا رائے بچن اور انوشکا شرما نے مرکزی
کردار ادا کیا ہے۔